بھارتی اداکار انتہائی افسوسناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

بھارتی اداکار انتہائی افسوسناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
بھارتی اداکار انتہائی افسوسناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

چنئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر چنئی میں تامل فلموں کا اداکار 13 ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے ہوئے پکڑا گیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنئی کے ایک اپارٹمنٹ میں کارروائی کی، جوکہ اداکار کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تامل اداکار شام کو 13 ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، اداکار کے اپارٹمنٹ سے گیم بورڈ ، ٹوکن اور جوئے پر لگی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے بعد سے ہی یہاں جوا کھیلا جارہا تھا۔تامل اداکار شام نے 2001ءمیں فلم’ 12B‘ سے کولی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں تیلگو فلم ’کک‘ اور’ ریس گورام‘ سے مقبولیت حاصل کی۔اداکار شام طویل تاخیر کی شکار اپنی تامل فلم ’پارٹی‘ کے ریلیز ہونے کے منتظر ہیں۔

مزید :

تفریح -