امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹویٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹویٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹویٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک) کورونا سے متعلق وڈیو ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا اکاﺅنٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے اکاﺅنٹ پر بارہ گھنٹے کی پابندی لگائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوا کے بارے میں وڈیو شیئر کی تھی۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وڈیو سے ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -