پاکستان کے کھلاڑی حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کا بھی نتیجہ آ گیا

پاکستان کے کھلاڑی حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کا بھی نتیجہ آ گیا
پاکستان کے کھلاڑی حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کا بھی نتیجہ آ گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولر حارث رئوف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں لاہور بلا لیا گیا ہے جہاں دوسرا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

حارث رؤف کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ٹی 20میں محمدعامر کافی تجربہ رکھتے ہیں اورکپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔محمد عامر انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لیے پاکستان نے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راﺅنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -