پارک لین ریفرنس میں بڑی پیشرفت،نیشنل بینک کے 2 سابق صدور آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

پارک لین ریفرنس میں بڑی پیشرفت،نیشنل بینک کے 2 سابق صدور آصف زرداری کیخلاف ...
پارک لین ریفرنس میں بڑی پیشرفت،نیشنل بینک کے 2 سابق صدور آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پارک لین ریفرنس میں نیشنل بینک کے 2 سابق صدور آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں سماعت ہوئی،نیشنل بینک کے دو سابق صدور آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ،سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضااور سید قمر حسین نیب کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب نے دونوں گواہان کو قانون کے مطابق گواہی دینے پر معاف کردیاہے ،نیب نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں 61 گواہان تیار کرلئے ،مبینہ فرنٹ کمپنی پار تھینون کو قرض جاری ہوتے وقت سید علی رضا نیشنل بینک کے صدر تھے ،قرض جاری کرنے والے کمیٹی کے سربراہ قمر حسین بھی بعد میں نیشنل بینک کے صدر بنے ۔

نیب نے کہاکہ سید علی رضا کو ان کی اپنی درخواست پر وعدہ معاف گواہ بنادیاگیاہے،سید علی رضا نے بیان میں کہاہے کہ آصف زرداری نے بطور صدر انور مجید اورعبدالغنی مجید کو بینک حکام سے ملایاتھا،تفتیشی رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ آصف زرداری نے بتایا میرے پیغامات انور مجید اور عبدالغنی مجید پہنچائیں گے،آصف زرداری کے دباﺅ پر ہی قرض کی رقوم جاری کی جاتی رہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -