سپاٹ فکسنگ ، ڈیڑھ سال سزا کم ہونے پر عمر اکمل ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

سپاٹ فکسنگ ، ڈیڑھ سال سزا کم ہونے پر عمر اکمل ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، ...
سپاٹ فکسنگ ، ڈیڑھ سال سزا کم ہونے پر عمر اکمل ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر عمراکمل نے آزاد جیو ڈیکٹر کی جانب سے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی اپیل پر آج آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی جانب سے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔فیصلے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمئن نہیں، وکلاءسے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیوں کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔عمر اکمل کے وکیل طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا موقف تسلیم کیا۔وکیل عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے ، یہ ایسا فیصلہ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -