نیب قوانین پر اپوزیشن سودے بازی کرناچاہتی ہے،عید کے ان کے غبارے سے ہوانکل جائے گی ،شبلی فراز

نیب قوانین پر اپوزیشن سودے بازی کرناچاہتی ہے،عید کے ان کے غبارے سے ہوانکل ...
نیب قوانین پر اپوزیشن سودے بازی کرناچاہتی ہے،عید کے ان کے غبارے سے ہوانکل جائے گی ،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ حکومت کا واضح موقف ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین ملک کیلئے ہیں ،نیب قوانین پر اپوزیشن سودے بازی کرناچاہتی ہے جوان کے ذاتی مفاد میں ہے،عید کے ان کے غبارے سے ہوانکل جائے گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اے پی سے ہماراکوئی تعلق نہیں ،بات چیت ہو گی تو ہمارے بنیادی نظرے پر ہوگی ،ماضی کی حکومتوں نے سیاسی فائدوں کیلئے ملک کے فائدوں کو قربان کیا،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے ،بلاول اور زرداری نے قومی پارٹی کوصوبائی پارٹی بنادیا،کبھی مولانا سے ملتے ہیں اور ان کے بھائی کو نوکری دیتے ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنی پڑی ہے ان کو نظریے سے کوئی دلچسپی نہیں بلاول بھٹو کوچاہئے پہلے سندھ کو سنبھالیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا،اے پی سی کرنے والے سیاسی بیروزگار ہوچکے ہیں ،ن لیگ کے ایم پی ایز حکومت سے رابطے میں ہیں ،احسن اقبال کو اپنے گھر کاخیال رکھناچاہئے ،شبلی فراز نے کہاکہ میرٹ پر حکمرانی تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہاہے،انہوں نے کہاکہ انسانی خدمت کاجذبہ سب سے اہم ہے ،تھیلیسمیا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ نکاح کی شق میں شامل ہوناچاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -