سندھ حکومت کا عید سے پہلے تجارتی مارکیٹس بند نہ کرنے کافیصلہ

سندھ حکومت کا عید سے پہلے تجارتی مارکیٹس بند نہ کرنے کافیصلہ
سندھ حکومت کا عید سے پہلے تجارتی مارکیٹس بند نہ کرنے کافیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی سے قبل تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن پابندیوں میں مزید سختی نہیں کی جائے گی ، وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کرنا پنجاب حکومت کی اپنی مرضی ہے ۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کے تحت عائد موجودہ پابندیاں برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی،ہم ایس او پیز پر عملدراامدکویقینی بنائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -