تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض پنجاب میں لاک ڈاﺅن پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پرایک بار پھر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ تاجروںکو اعتماد میں لئے بغیر اچانک پنجاب میں لاک ڈاﺅن کردیاگیا،تاجروں کو احتجاج کے باعث گرفتار کیاگیا،راجہ ریاض نے گرفتار کئے گئے تاجروں کو رہا کرنے مطالبہ کردیا۔