انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے ساتھ انصاف ہوگا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے ساتھ انصاف ہوگا،چیف جسٹس اسلام ...
انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے ساتھ انصاف ہوگا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ بلکسر چڑیا گھر کے ریچھوں کی عدم منتقلی کے حوالے سے کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئئے کہاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے ساتھ انصاف ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بلکسر چڑیا گھر کے ریچھوں کی عدم منتقلی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ ابھی تک عدالتی حکم عملدرآمدکیوں نہیں کیاگیا؟وکیل سی ڈی اے نے کہاکہ جرمن ڈاکٹر نے چڑیا گھر کے جانوروں کا چیک اپ کیا ،ڈاکٹرز کی جانب سے رپورٹ ملتے ہی جانور منتقل کردیئے جائیں گے ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہ کس نے منگوائے تھے،کیوں نااس کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیں ،لوگوں کو مزاح کرانے کے چکر میں سرد علاقوں کے جانوروںکو اسلام آبادلایاگیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے ساتھ انصاف ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح10 بجے تک ملتوی کردی گئی ۔