وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود نے تمام حدیں پار کیں، خواجہ آصف

وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود نے تمام حدیں پار کیں، خواجہ آصف
وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود نے تمام حدیں پار کیں، خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، ہم بھی کرتے ہیں مگروزیرخارجہ نے رنگ بازی کی تمام حدودپارکیں،وزیرخارجہ کل تقریرنہ کرتے توہمیں جواب نہ دیناپڑتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ راناثنااللہ پر 20کلومنشیات ڈال دی گئی،یہ روایت بندکرناچاہتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے جنہوں نے غلط قوانین بنائے وہ خوداس کانشانہ بنے،ہم بھگت رہے ہیں،عزت وقارکیساتھ مزیدبھگت لیں گے۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ ہم توصرف ترامیم مانگ رہے ہیں،انہوں نے احتساب کمیشن بندکردیا،خیبرپختونخوامیں کوئی بددیانت نہیں، سب ایماندارہیں،خیبرپختونخوامیں کوئی بدعنوان نہیں،وہ جنت کاٹکڑاہے،ان کی صفوں میں مہاکرپٹ لوگ ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، کسی کو بی آرٹی،مالم جبہ اورکسی کوبلین ٹری میں استثنیٰ دیاہواہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ 3 روزپہلے ہمیں نیب قوانین کاایک ڈرافٹ بھیجاگیا،نیب قوانین ڈرافٹ سے ان کی نیتیں پتہ چلتی ہیں،وزیرخارجہ لوگوں سے 5،5 ہزارروپے کی گڈیاں پکڑتے ہیں،بعض لوگ سیاسی ورکرکے نام پردھبہ اورتوہین ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -