پنجاب میں لاک ڈاﺅن ، کن کن کاروباروں کو چھوٹ دیدی گئی ؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، بڑی خبر

پنجاب میں لاک ڈاﺅن ، کن کن کاروباروں کو چھوٹ دیدی گئی ؟ حکومت نے نوٹیفکیشن ...
پنجاب میں لاک ڈاﺅن ، کن کن کاروباروں کو چھوٹ دیدی گئی ؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، بڑی خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ پر لاک ڈاو¿ن کے دوران درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عید کے موقع پر ایکسچینج کمپنیوں کو استثنیٰ ملنے سے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم حاصل کرنے میں دشواری نہیں ہوگی۔فصلوں پر بروقت زرعی ادویات کے استعمال کے پیش نظر فرٹیلائزر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں کھلے رکھے جانے والے تمام کاروبار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے۔احتیاطی تدابیر کے باعث صوبے میں کوروناکیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

مزید :

قومی -