پشاور کی مقامی عدالت میں جج کے سامنے توہین رسالت کے ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

پشاور کی مقامی عدالت میں جج کے سامنے توہین رسالت کے ملزم کو گولی مار کر قتل کر ...
پشاور کی مقامی عدالت میں جج کے سامنے توہین رسالت کے ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کی مقامی عدالت میں انتہائی حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب توہین رسالت کے ملزم طاہر نسیم کو جج کے سامنے کمرہ عدالت میں گولی مار دی گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔
مقتول طاہر نسیم پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295 کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج تھااور آج اسے سماعت کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جب یہ واقع پیش آیا تو جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے اور کیس کی سماعت شروع ہو چکی تھی ۔فائرنگ کرنے والا ملزم کمرہ عدالت میں ہی موجود تھا جہاں اس نے دوران سماعت پولیس اہلکار سے پستول چھین گولی چلا دی اور توہین رسالت کا ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیاہے ۔
سی سی پی او کا کہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے ملز م کو گرفتار کر لیا گیاہے اور پولیس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے ، مقتول طاہر احمد نسیم کا تعلق پشتخرہ سے ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے اور بورڈ بازار کا رہنے والاہے ۔