لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑکی نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنے باپ کو ہی قتل کر دیا

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑکی نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنے باپ کو ...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑکی نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنے باپ کو ہی قتل کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے ماں اور اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کر دیا ہے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں قتل ہونے والے ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکوو¿ں سے مزاحمت کا نتیجہ بتایا۔پو لیس نے حالات و واقعات مشکوک جان کر جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ارشد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سائرہ نے اپنی ماں ساجدہ، آشنا معظم اور اس کے ساتھی کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کروایا۔

ملزمہ سائرہ، معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس کا باپ شادی کے خلاف تھا، ملزمہ سائرہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے والد ارشدکو فائرنگ کرکے قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -