شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ، بات چیت کیلئے کیا کرنا ہو گا ؟ پیغام جاری کرتے ہوئے وقت بھی بتا دیا

شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ، بات چیت کیلئے کیا کرنا ہو گا ؟ ...
شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ، بات چیت کیلئے کیا کرنا ہو گا ؟ پیغام جاری کرتے ہوئے وقت بھی بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اکثر اوقات اپنی روزانہ کی مصروفیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور وہ اس دوران کئی بار اپنے مداحوںکے سوالات کا جواب بھی دے دیتے ہیں لیکن اب انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان سے بات کرنے کا موقع فراہم کر دیاہے ۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” آج رات ساڑھے نوبجے سے دس بجے تک وہ اپنے مداحوں سے بات چیت کریں گے ، اور جو لوگ بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ #AskAfridi کا ہیش ٹیگ استعمال کریں اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ آئیں ۔“

مزید :

کھیل -