لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار،نوٹیفکیشن لف کرنے کاحکم

لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس ...
لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار،نوٹیفکیشن لف کرنے کاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھتے ہوئے درخواست گزار کو تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن لف کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرارآفس کے اعتراض برقراررکھتے ہوئے درخواستگزار کومشیران کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن لف کرنے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کرکے آئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -