”تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دوہری شہریت پر نہیں دیا بلکہ ان سے لیا گیا کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی ارشد شریف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دوہری شہریت پر نہیں دیا بلکہ ان سے لیا گیا کیونکہ ...
”تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دوہری شہریت پر نہیں دیا بلکہ ان سے لیا گیا کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی ارشد شریف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیاہے کہ تانیہ ایدروس نے جو استعفیٰ دیاہے اس کی اصل وجہ دوہری شہریت پر تنقید نہیں بلکہ اصل کہانی وہاں سے شروع ہوئی جب ڈیجیٹل پاکستان فاونڈیشن ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کروائی گئی ، اور ایس ای سی پی میں رجسٹر ڈ کروانے کے بعد تانیہ ایدروس اس کی چیئر پرسن بن گئیں جبکہ جہانگیر ترین اور ان کے وکیل اس کے ڈائریکٹرز بن گئے ۔

ارشد شریف نے بتایا کہ جب وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اندرونی سطح پر ایک انکوائری شروع کروائی ، جس میں یہ پتا لگانے کی کوشش کی گئی تھی کہ ڈیجٹیل پاکستان فاونڈیشن جو کہ بہت بڑا سکینڈل بن سکتا تھا ، ایک پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروائی گئی اور پھرے اسے لنک کیا جارہا تھا ، پھر اس میں جو پیسے آئیں گے اس کا حساب کیسے رکھا جائے گا ، وہ حکومت کے نام پر پیسے لے کر اپنے اکاﺅنٹس میں رکھیں گے ۔

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ سکینڈل بننے سے پہلے ہی وزیراعظم کے نوٹس میں یہ چیز آئی تو انہوں نے انکوائری شروع کروا دی جس دوران یہ چیزیں تانیہ ایدروس پر ثابت ہوئیں اور معاون خصوصی انکوائری کمیٹی کے ممبران اور وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے مطمئن نہیں کر سکیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انہیں پیغام بھجوایا گیا اور انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

ارشد شریف کا کہناتھا کہ ایک پروگرام میں تانیہ ایدروس نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان فاونڈیشن بنانے کے لیے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا تھا لیکن جب چند صحافیون نے وزیراعظم کے قریبی ذرائع سے اس کی تصدیق کرنا چاہی تو معلوم ہوا کہ وزیراعظم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

مزید :

قومی -