سٹورٹ براڈ عظیم باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، ایسا شاندار اعزاز حاصل کر لیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

سٹورٹ براڈ عظیم باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، ایسا شاندار اعزاز حاصل کر ...
سٹورٹ براڈ عظیم باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، ایسا شاندار اعزاز حاصل کر لیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر کے صف اول کے ٹیسٹ باﺅلرز میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ سے ڈراپ ہونے والے انگلش فاسٹ باﺅلر نے باتوں کے بجائے ’بال‘ کو اپنا ہتھیار بنایا اور میچ کے ساتھ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹیسٹ رینکنگ میں بھی 7 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ تھری باﺅلرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں پہلی 2 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور پیٹ کومنز پہلے جبکہ نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی 10 وکٹیں اڑانے والے مین آف دی سیریز باﺅلر سٹورٹ براڈ 7 درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ٹم ساﺅتھی بدستور چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ جیسن ہولڈر 2درجے تنزلی کیساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -