مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزانے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے ۔پوری ایمانداری اور محنت سے کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔معاون خصوصی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیاہے۔

نجی ٹی وی کے اینکر ارشد شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈاکٹر ظفر مرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا وزیراعظم عمران خان کو مطمئن نہیں کر سکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -