”ہم انگلینڈ میں فائٹ کرنے نہیں بلکہ۔۔۔“ یونس خان نے دبنگ اعلان کر دیا

”ہم انگلینڈ میں فائٹ کرنے نہیں بلکہ۔۔۔“ یونس خان نے دبنگ اعلان کر دیا
”ہم انگلینڈ میں فائٹ کرنے نہیں بلکہ۔۔۔“ یونس خان نے دبنگ اعلان کر دیا

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم انگلینڈ میں فائٹ کرنے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے آئے ہیں، گیم پلان پر چلتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور اس کیلئے مثبت سوچ بہت اہم ہے، جس پر بھرپور کام کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ویڈیو کانفرنس میں بیٹنگ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کیساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ بہترین رہا، ڈربی میں ٹریننگ کیلئے اچھا ماحول ملا جہاں بلے بازوں کو کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا، کاﺅنٹی کرکٹ میں باﺅلرز مختلف ہوتے ہیں جبکہ اپنے ہی باﺅلرز کمزوریوں سے واقف ہوتے ہیں، اسی وجہ سے شاید وکٹیں زیادہ گریں، شائد وہ سنجیدہ بھی نہیں تھے، کھلاڑیوں کو مہارت کیساتھ ٹیم مین بننا سکھانے کی کوشش کررہا ہوں، ابھی سنچریز سے زیادہ بیٹسمینوں کے مستقبل کیلئے کام کررہا ہوں۔

یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم سمیت سب کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی کیونکہ یہ سب ہمارا مستقبل ہیں، بابر کی صلاحیتوں پر شک نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ اس سے بڑی پرفارمنس دیں، 100کے بعد 150 اور 200 بنائیں، ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں کیونکہ اضافی دباؤ پڑتا ہے، باب وولمر ہر کھلاڑی کو الگ ڈیل کرتے تھے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور اسد شفیق کے مسائل پر نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، آف دی فیلڈ چیزوں کو بھی دیکھتا ہوں، فوکس بہت اہم ہے، رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں بیٹنگ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آتی ہیں، یہاں کسی کی تکنیک تبدیل نہیں کرسکتے، شاٹ سلیکشن وغیرہ کی نشاندہی کرسکتے ہیں، خود بھی جمپ کرتا تھا، غلطیوں سے سبق سیکھا اور پرفارم کیا۔

یونس خان نے مزید کہا کہ بیٹنگ میں محمد عباس کو ٹیل اینڈرز کا لیڈر بنانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ٹیسٹ میچ میں آخر تک فائٹ کی ضرورت ہوتی ہے، بیٹنگ لائن میں اچھا سکور کرنے کی صلاحیت ہے، گیم پلان پر چلتے ہوئے فائٹ کریں گے کیونکہ ہم یہاں جیتنے کیلئے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، مثبت سوچ اہم ہے، اسی پر کام کررہا ہوں۔

مزید :

کھیل -