تانیہ ایدروس کو کون پاکستان لے کر آیا ؟ نام جا ن کر آپ کو ان کے جانے کی وجہ سمجھ آجائے گی

تانیہ ایدروس کو کون پاکستان لے کر آیا ؟ نام جا ن کر آپ کو ان کے جانے کی وجہ ...
تانیہ ایدروس کو کون پاکستان لے کر آیا ؟ نام جا ن کر آپ کو ان کے جانے کی وجہ سمجھ آجائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی وجہ انہوں نے دوہری شہریت کو قرار دیا لیکن میڈیا پر چلنے والی خبریں کچھ اور ہی شاخسانہ بیان کرتی دکھائی دے رہی ہیں جسے دوسرے لفظوں میں اندرونی کہانی بھی کہا جا سکتا ہے ۔

تانیہ ایدروس کو نہایت دھوم دھام سے پاکستان لایا گیا تھا جس کی حکومت نے کھل کر تشہیر بھی کی اور بتایا گیا کہ وہ گوگل کی نوکری چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کیلئے آئی ہیں اور اس کیلئے انہیں جہانگیر ترین نے راضی کیا تھا تاہم اس کا اختتام نہایت حیران کن رہا کیونکہ آج اس طرح اچانک استعفے نے سب کو ہی ششدر کر دیا ہے ۔

تانیہ ایدروس جب پاکستان آئیں تو انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کابینہ کے اہم ترین وزراءبھی شریک تھے ۔ تانیہ ایدروس نے تقریر کے دوران بتایا کہ میرا تعارف جہانگیر ترین کے ساتھ ہوا جنہوں نے میرے منصوبے سنے اور پھر مجھے پاکستان آنے کیلئے راضی کیا ، مجھے پلیٹ فارم دیا ، انہوں نے مجھے آئی ٹی منسٹر،صدر پاکستان ، وزیراعظم عمران خان اور ان کے کابینہ کے اہم وزراءسے متعارف کروایا ۔

ان کا کہناتھا کہ جب جہانگیر ترین مجھے وزیراعظم عمران خان کے پاس لے کر گئے تو مجھے کہا گیا کہ بتاﺅ کیا ہوسکتاہے جس ٹیکنالوجی سے پاکستان آگے جا سکتا ہے ، وزیراعظم نے پہلی میٹنگ میں ایک بات بہت ہی واضح اندا ز کہی کہ یہاں پر مسائل کی لسٹ بہتر لمبی ہے لیکن تم نے اسے دیکھ کر گھبرانا نہیں ہے ۔“

اب یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں کچھ عرصہ سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے ناراض بھی ہیں ۔ جہانگیر ترین کا نام شوگرانکوائری میں بھی آیاہے تاہم اس وقت وہ ملک سے باہر ہیں اور بتایا گیا ہے کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک قیا م پذیر ہیں ۔

تانیہ ایدروس کچھ عرصہ سے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کروائی گئی کمپنی ” ڈیجیٹل پاکستان فاﺅنڈیشن “ کو لے کر بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اور ان پر کافی تنقید بھی جاری تھی ۔تاہم اب نجی ٹی وی کی جانب سے بتایا جارہاہے کہ جب یہ ڈیجیٹل پاکستان فاﺅنڈیشن کمپنی کو ایس ای سی پی میں رجسٹر ڈکروائے جانے کا معاملہ وزیراعظم عمران خا ن کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے اس کی انکوائری کروائی جو کہ بہت بڑا سکینڈل بن سکتا تھا ، انکوائری کے دوران تانیہ ایدروس اپنے جوابات سے انکوائری کمیٹی اور وزیراعظم کو مطمئن نہیں کر پائیں تھیں ۔

مزید :

قومی -