شوکت یوسفزئی کو اپوزیشن جماعتوں کو بی آر ٹی پشاور کے دورے کی دعوت دینا مہنگا پڑ گیا

شوکت یوسفزئی کو اپوزیشن جماعتوں کو بی آر ٹی پشاور کے دورے کی دعوت دینا مہنگا ...
شوکت یوسفزئی کو اپوزیشن جماعتوں کو بی آر ٹی پشاور کے دورے کی دعوت دینا مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے ساتھ ’ ہاتھ ‘ کر دیا ، دعوت دی بلایا اور پھر خود آئے ہی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک ٹی وی چینل پر یہ بات کہی تھی ، انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو چیلنج دیا تھا کہ وہ کے پی کے آئیں اور بی آرٹی منصوبے کا دورہ کرلیں اور خود دیکھ لیں وہ مکمل ہے ، یہ چیلنج پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب قبول کیا گیا اور پی پی رہنما ”عاجز دھامرا “ شوکت یوسفزئی کی دعوت پر پشاور پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے بی آر ٹی کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جا کر ویڈیوز بھی بنائیں جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کہہ رہے تھے کہ یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، ہم آئیں تو نہ بسیں پھر رہی ہیں اور نہ ہی سٹیشن پر کام مکمل ہواہے ۔
عاجز دھامرا نے خیبر بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر ہار لے کر بیٹھ گئے اور شوکت یوسفزئی کا انتظار کر تے رہے لیکن وہ چیلنج دینے کے بعد خود آئے ہی نہیں ۔اس حوالے سے پی پی رہنما عاجز دھامرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی نے میرا وقت برباد کیا اس پر وہ معافی مانگیں ، شوکت صاحب ہمیں یورپ والی بی آر ٹی دکھائیں۔ عاجز دھامرا کافی مایوس ہوئے کہ انہیں سندھ سے سفر کے پشاور آنا پڑا ۔
عاجز دھامرا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، کیا پشاور کے لوگ بی آر ٹی سے مستفید ہو رہے ہیں ؟عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے اندر یہ منصوبہ شروع ہونا تھا، بی آر ٹی کے اخرجات بڑھ گئے ہیں، نیب کدھر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بی آر ٹی میں گھومنے کے لیے پہنچا تو دروازے بند تھے، مایوس ہو کر جا رہا ہوں، شہر کی حالت پہلے سے خراب ہے۔ عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی کے لیے ہار لایا تھا لیکن وہ غائب ہیں، یہ روایتی جھوٹے ہیں کئی وزارتوں سے کرپشن پر ہٹایا گیا۔ ا±ن کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اجمل وزیر سے م متعلق کہنا تھا کہ اجمل وزیر بنی گالا مافیا کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -