ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظور

ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظور
ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظورکرلئے گئے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعدکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دو معاون خصوصی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ،تانیہ ایدروس نے دہری شہریت کے معاملے پر تنقید پر استعفیٰ دیا،ان کاکہنا ہے کہ میری کینیڈاکی شہریت سے متعلق تنازع پیداکیاگیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں ،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کیلئے کام جاری رکھوں گی ۔

جبکہ ڈاکٹر ظفرمرزا کاکہناہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -