”تانیہ ایدروس میں اتنی بلند اخلاقیات تھیں تو وہ ۔۔۔“سینئر صحافی مبشر لقمان نے بڑا دعویٰ کر دیا

”تانیہ ایدروس میں اتنی بلند اخلاقیات تھیں تو وہ ۔۔۔“سینئر صحافی مبشر لقمان ...
”تانیہ ایدروس میں اتنی بلند اخلاقیات تھیں تو وہ ۔۔۔“سینئر صحافی مبشر لقمان نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اس کی وجہ دوہری شہریت قرار دیا ہے لیکن سینئر صحافی مبشر لقمان کے ٹویٹر پر جاری کیے جانے والے پیغا م سے لگتا ہے کہ وہ ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ کہانی کچھ اور ہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقما ن نے ٹویٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”تانیہ ایدروس نے استعفیٰ نہیں دیا ہے ، اگر ان میں اتنی بلند اخلاقیات تھیں تو پہلی ہی پیشکش پر عہدہ قبول نہ کر تیں،مجھے بتایا گیا ہے کہ ان کی کورونا سینٹرز اور دیگر شعبوں میں مسلسل مداخلت کے باعث ان کو کہا گیا کہ آپ استعفیٰ دیں ۔جلد ہی اصل کہانی بے نقاب کریں گے ۔“

یاد رہے کہ تانیہ ایدروس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے ، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیاہے ، مجھ پر تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر اثر انداز ہو رہی تھی ، اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں ، پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں گی ،یں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی۔

مزید :

قومی -