محمد عامر کا انگلینڈ میں دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، نتیجہ کب آئے گا؟
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا انگلینڈ میں کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہو گیا ہے جس کا نتیجہ آج شام تک متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر اپنے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ٹیم کو جوائن کریں گے اور محمد عامر کے ٹیسٹ کا رزلٹ شام تک آنے کی توقع ہے۔ فاسٹ باﺅلر کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا اور وہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد پانچ روز سے تنہائی میں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر کو فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور کئی دن کے انتظار کے بعد ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے مزید انتظار کرنے کے بجائے محمد عامر کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔