"ظفر مرزا نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا گیا ہے" نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

"ظفر مرزا نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا گیا ہے" نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا دیے گئے ٹاسک پورے نہیں کرسکے، وہ ادویات کی قیمتوں پر بھی قابو نہیں پاسکے اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کے انتظامی معاملات بھی بہتر نہیں بناسکے۔

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی کارکردگی پر سپریم کورٹ نے ناراضی کا اظہار کیا تھا، وزیر اعظم بھی ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ان کی کابینہ اجلاس میں سرزنش کرچکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ اپنی خوشی سے نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے، استعفے سے چند منٹ قبل تک وہ اعلیٰ سطح پر رابطے کررہے تھے جس میں انہیں مستعفی ہونے یا عہدے سے ہٹائے جانے سے آگاہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -