”ہم 25 سال سے رویت ہلال چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنسدان آ گئے؟“ مفتی منیب پھر میدان میں آ گئے، عمران خان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی ان کی حمایت کرے

”ہم 25 سال سے رویت ہلال چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنسدان آ گئے؟“ ...
”ہم 25 سال سے رویت ہلال چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنسدان آ گئے؟“ مفتی منیب پھر میدان میں آ گئے، عمران خان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی ان کی حمایت کرے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ایک بار پھر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آ گئے؟ عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے اور کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر بھارت کو واضح پیغام نہیں دیا گیا، حکومت نے قراردادیں پاس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ عید تین دن ہوتی ہے اس لیے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔

چاند سے متعلق بات کرتے ہوئے مفتی منیب کا کہنا تھا کہ سائنس اور علماءمیں کوئی اختلاف نہیں، ہمیں سائنس کا پتہ ہے، جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں، محکمہ موسمیات کے میٹرالوجسٹ ہمارے ساتھ ہیں اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہیں ، ہماری کمیٹی میں شامل ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں، ہمارے پاس بھی ہیں، جنہوں نے فواد چوہدری کو کیلنڈر بنا کر دیا وہ ہماری کمیٹی کے ممبر ہیں، ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟

مزید :

قومی -