شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ رہنے والی خاتون کو آشنا نے ہی غیرت کے نام پر قتل کردیا، انتہائی حیران کن واقعہ

شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ رہنے والی خاتون کو آشنا نے ہی غیرت کے نام پر قتل ...
شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ رہنے والی خاتون کو آشنا نے ہی غیرت کے نام پر قتل کردیا، انتہائی حیران کن واقعہ

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں آشنا نے خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 جولائی کو ایک خاتون کی نہر سے لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ یہ خاتون ادے پور میں بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون میناکشی گری کی 2003 میں راکیش گری سے شادی ہوئی تھی لیکن 2010 میں دونوں میں اختلاف ہوا اور میناکشی ادے پور آگئی۔

میناکشی گری ادے پور میں بیوٹٰی پارلرکا کام کرتی تھی جہاں اس کی پہچان ستیہ پرکاش بانگڑ سے ہوئی۔ دونوں میں پیار ہوا اور لِو اِن ریلیشن شپ میں رہنے لگے۔ کچھ عرصہ معاملہ ٹھیک چلتا رہا لیکن پھر آشنا کو اپنی محبوبہ میناکشی کے چال چلن پر شک ہوا۔

پولیس کے مطابق ستیہ فنانس کا کام چھوڑ کر ڈرائیونگ کر رہا تھا، اس نے میناکشی کے کردار کے حوالے سے اپنے دوست مہیندر کو بتایا اور دونوں نے مل کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ 22 جولائی کو مہندر شرما اپنے ایک دوست کے ساتھ ستیہ کے گھر کار لے کر پہنچا  جہاں سے انہوں نے میناکشی کو چتور گڑھ سے نئی سکوٹی دلانے کا جھانسہ دیا اوراپنے ساتھ لے گئے۔ راستے میں تینوں ملزمان نے خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

مزید :

جرم و انصاف -