جائیدادکے تنازعہ پر بد بخت بیٹے کا اپنی ماں کے ساتھ ایسا اندوہناک سلوک کے زمین آسمان کانپ جائیں
چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ میں بیٹے نے اپنی جنت اجاڑ ڈالی،جائیدادکے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ملزم فرار،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کے چھاپے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے علاقہ قلعہ کنگراں میں بلال کااپنی والدہ کے ساتھ جائیداد کے معاملہ پر کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا،بلال کا اپنی والدہ رضیہ بی بی جس کی عمر 40ہے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر وہ طیش میں آتے ہوئے اپنی سگی ماں رضیہ بی بی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ،ملزم فائرنگ کے بعد اطمنان کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بھوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی،پولیس مصروف تفتیش ہے،بد بخت ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک ملزم قانون کے شکنجے میں نہیں آ سکا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔