اگر میرے "Assets beyond Means" ہیں تو ان کے "Assets beyond Graves" ہیں

اگر میرے "Assets beyond Means" ہیں تو ان کے "Assets beyond Graves" ہیں
اگر میرے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ قومی اسمبلی میں موجودہ وزیر خارجہ پر برس پڑے، قبروں کے اثاثوں کا الزام عائد کردیا۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے "Assets beyond Means" (آمدن سے زائد اثاثے) ہیں تو ان کے "Assets beyond Graves" (قبروں کے اثاثے) ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگوں کی بالیاں اتار کر جیبوں میں ڈالتے ہیں، یہ 5، 5 ہزار کی گڈیاں وصول کرتے ہیں، اس پر بھی تو نیب کچھ کرے، اس میں بھی تو نیب کوئی شق نکالے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ سٹیج پر بیٹھ کر سرِ عام کرپشن کرتے ہیں۔ یہ غوثِ اعظم کے نعرے لگاتے ہیں اور ساتھ پیسے پکڑتے ہیں اور یہاں آکر ہمیں ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کا شرافت کے اوپر لیکچر دیتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

مزید :

قومی -