”میں نے قوالی نہیں پکا راگ سنا یا ہے،باقی آپ سمجھ جائیں “خواجہ آصف کی جانب سے رنگ بازی کے الزام پر شاہ محمود قریشی نے معنی خیز جواب دے دیا

”میں نے قوالی نہیں پکا راگ سنا یا ہے،باقی آپ سمجھ جائیں “خواجہ آصف کی جانب ...
”میں نے قوالی نہیں پکا راگ سنا یا ہے،باقی آپ سمجھ جائیں “خواجہ آصف کی جانب سے رنگ بازی کے الزام پر شاہ محمود قریشی نے معنی خیز جواب دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قوالی نہیں سنائی بلکہ پکا راگ لگا یا ہے،باقی آپ سمجھ جائیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر ے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی لیکن میں پارلیمانی زبان میں کہوں گا کہ میں نے رنگ سازی نہیں کی بلکہ آپ فیٹف می آڑ میں نیب ترمیم کروانے کی کوشش کر کے آپ رنگ میں بھنگ ڈال رہے ہیں ،کہا گیا کہ میں نے قوالی کی ،میں نے قوالی نہیں کی بلکہ پکا راگ لگا یا ،یہ راگ عمران خان بہت عرصے سے لگارہے ہیں ،پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے ،یہ قوالی نہیں پکا راگ ہے ،بات پکی ہے کہ کرپٹ عناصر پر آزاد ارے ہاتھ ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بلیک میل نہ کریں ،نہ ہم بلیک میل ہونگے ،اگر آپ پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو اس قانون کو پاس کریں ۔شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے مزید کہا کہ بات چیت کے عمل کو چھوڑ کر نہ جائیں ،بردباری سے اپنی باتیں سامنے رکھیں اور ہم ہر بات سننے کو تیا ر ہیں۔

مزید :

قومی -