لڑکا لڑکی کے درمیان محبت کی کامیابی کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟ تازہ تحقیق میں سب سے مشکل سوال کا جواب مل گیا

لڑکا لڑکی کے درمیان محبت کی کامیابی کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟ تازہ تحقیق ...
لڑکا لڑکی کے درمیان محبت کی کامیابی کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟ تازہ تحقیق میں سب سے مشکل سوال کا جواب مل گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے اور لڑکی کے درمیان محبت کی بیل منڈھے چڑھے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے کون سے عوامل سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں؟؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس مشکل سوال کا جواب تلاش کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 11ہزار نوعمر جوڑوں کے باہمی تعلق کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے تجزیہ کر کے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی ہے کہ لڑکے لڑکی کی محبت میں ’جنسی تسکین‘ اورایک دوسرے سے وابستگی اور خلوص وہ عوامل ہیں جو رشتے کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جس جوڑے کے رشتے میں یہ دو یا ان میں سے کوئی ایک چیز نہ ہو، ان کا رشتہ بہت جلد ٹوٹ جانے کا امکان غالب ہوتا ہے۔ “تحقیق میں سائنسدانوں نے 10ایسی چیزوں کی فہرست تیار کی ہے جو کسی بھی رشتے کی مضبوطی کی ضمانت ہوتی ہیں۔ ان میں جنسی تسکین اور باہم وابستگی اور خلوص کے بعد محبت، ایک دوسرے پر اعتماد، قربت، ایک دوسرے کی تعریف کرنے کا وصف، اپنے رشتے پر مطمئن ہونا و دیگر شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر سمانتھا جوئیل کا کہنا تھا کہ ”رومانوی تعلق کے ساتھ تسکین ایک ایسی چیز ہے جو باہم رشتے کی مضبوطی کے ساتھ لڑکے لڑکی کی مجموعی ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لاتی ہے اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -