دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق کے ساتھ 60 ارب ڈالر لینے والی سابقہ بیوی نے ایک سال کے دوران ان میں سب سے زیادہ پیسے کس چیز پر خرچ کیے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق کے ساتھ 60 ارب ڈالر لینے والی سابقہ بیوی نے ایک ...
دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق کے ساتھ 60 ارب ڈالر لینے والی سابقہ بیوی نے ایک سال کے دوران ان میں سب سے زیادہ پیسے کس چیز پر خرچ کیے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی بیزوس کو طلاق کے تصفیے میں جیف بیزوس کی دولت سے 60ارب ڈالر کی رقم ملی تھی جس میں سے اس نے گزشتہ سال سب سے زیادہ رقم ایسے کام پر خرچ کی کہ سننے والی میکنزی کی تعریف پر مجبور ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق میکنزی بیزوس جو طلاق کے بعد اب میکنزی سکاٹ بن چکی ہیں، نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال سب سے زیادہ رقم فلاحی کاموں پر خرچ کی۔

میکنزی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی 60ارب ڈالر کی دولت سے گزشتہ سال 1ارب 70کروڑ ڈالر مختلف فلاحی اداروں کو عطیہ کیے۔ انہوں نے سب سے زیادہ رقم 58کروڑ 67لاکھ ڈالر نسلی مساوات کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کی۔ میکنزی کی طرف سے 116فلاحی اداروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جنہیں انہوں نے رقوم عطیہ کیں۔ میکنزی کی طرف سے یہ عطیات ’گیونگ پلیج‘ (Giving Pledge)کے حصے کے طور پر کیے گئے۔ انہوں نے 2019ءمیں اپنی طلاق کے بعد گیونگ پلیج پر دستخط کیے تھے۔ ان کے سابق شوہر جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں لیکن انہوں نے پلیج پر اب تک دستخط نہیں کیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -