”ہم انگلینڈ میں ملنے والی ذہنی کوفت کی وجہ سے ہارے ،پاکستان بھی خبردار ہو جائے کیونکہ۔۔۔“ جیسن ہولڈر نے شکست کے بعد تشویشناک بات کہہ دی

”ہم انگلینڈ میں ملنے والی ذہنی کوفت کی وجہ سے ہارے ،پاکستان بھی خبردار ہو ...
”ہم انگلینڈ میں ملنے والی ذہنی کوفت کی وجہ سے ہارے ،پاکستان بھی خبردار ہو جائے کیونکہ۔۔۔“ جیسن ہولڈر نے شکست کے بعد تشویشناک بات کہہ دی

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہنے پر ملنے والی ذہنی کوفت ہے۔ جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا، کورونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔گرین شرٹس اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی، سٹورٹ براڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ بین سٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

مزید :

کھیل -