کورونا کی وجہ سے محدود حج، خانہ کعبہ میں طواف کس طرح کیا جارہا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے

کورونا کی وجہ سے محدود حج، خانہ کعبہ میں طواف کس طرح کیا جارہا ہے؟ ویڈیو دیکھ ...
کورونا کی وجہ سے محدود حج، خانہ کعبہ میں طواف کس طرح کیا جارہا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس محدود حج کیا جارہا ہے اور مخصوص لوگوں کو ہی اس اہم فریضہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کورونا کی وجہ سے محدود حج کیلئے منتخب ہونے والے خوش قسمت حجاج کرام کی طواف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔  ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کرام کس طرح انتہائی ڈسپلن کے ساتھ سماجی فاصلے کو یقینی بنا کر طواف کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے حرم کے فرش پر مختلف لائنیں لگائی گئی ہیں جن پر رہ کر اور آپس میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر حجاج کرام طواف کر رہے ہیں۔

مزید :

Breaking News -عرب دنیا -روشن کرنیں -