انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئرلینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور این مورگن کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز ہو گا جس کے باعث اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلنے پر اعتراض بھی کر چکا ہے تاہم ای سی بی کی جانب سے کوئی موقف نہیں دیا گیا۔

انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، ٹام کیورن، لائم ڈاﺅسن، جو ڈینلی، ثاقب محمود، عاد راشد، جیسن روئے، ریس ٹاپلے، جیمز وینس اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔ رچرڈگلیسن لوئس گریگوری اور لائم لیونگسٹون کو اضافی کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -