معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے کس کے کہنے پراستعفیٰ دیا؟وفاقی وزیر قانون کا حیران کن انکشاف

معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے کس کے کہنے پراستعفیٰ ...
معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے کس کے کہنے پراستعفیٰ دیا؟وفاقی وزیر قانون کا حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ معاونین خصوصی اپنی مرضی سے آئےاور  اپنی مرضی سے ہی استعفیٰ دیا،میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے پہلے بھی تھا اب بھی ہے،مشاہداللہ خان کودھمکی دینےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میرے رول ماڈل حضورﷺ ہیں،میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے پہلےبھی تھااب بھی ہے،ایم کیو ایم پاکستان بانی سےاپنے راستے جدا کرچکی ہے،آپ نے یہ بھی کہا میں نے الطاف حسین کو نیلسن مینڈیلا قراردیا،واضح کہہ رہا ہوں کہ ایم کیوایم پاکستان کابانی سے اب کوئی تعلق نہیں،خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں فروغ نسیم ہماری پارٹی سے ہیں،ایم کیوایم کےکوٹہ پر2وزارتیں تھیں،وزارت قانون ایم کیوایم کی خواہش نہیں تاہم  ایم کیو ایم کی خواہش 2 وزارتوں کی تھی،عزیز منشی تو نوازشریف کے اٹارنی جنرل تھے۔انہوں نےکہا کہ مشاہد اللہ خان کے تمام اختلافات سر آنکھوں پر،مشاہداللہ صاحب کی بڑی عزت کرتاہوں اورکرتارہوں گا،مشاہداللہ خان کےتمام ذاتی حملوں کوسرآنکھوں پرلیتا ہوں، مشاہداللہ خان کودھمکی دینےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا آئی سی جے کا فیصلہ نہیں مانتا تو ہم امریکا نہیں ہیں، کسی حکومت نے نہیں کہا ہمیں آئی سی جے سے نکلنا چاہیے۔ڈاکٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ معاونین خصوصی اپنی  مرضی سے آئے اور اپنی مرضی سے ہی استعفیٰ دیا۔