بلاول بھٹو نے جیالوں کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی

بلاول بھٹو نے جیالوں کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی
بلاول بھٹو نے جیالوں کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے جیالوں کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے ملاقات کی۔اس ملاقت میں ہمایوں خان نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے متعلق آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے جیالوں کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کو عمران خان کی نااہلی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

مزید :

قومی -