پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے ۔۔۔۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نےچڑھائی کردی

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے ۔۔۔۔تحریک ...
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے ۔۔۔۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نےچڑھائی کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور  رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کی حالت کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے،ایک محکمے کے دو وزیر ہونے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے،وفاقی وزیر علی زیدی نے لیٹس کلین کراچی مہم کے تحت شہر کو ایک نئی شکل دی تھی،وزیر تعلیم اپنے محکمے کے علاوہ ہر محکمے کے ارسطو بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عوام نے حالیہ بارشوں میں سندھ حکومت کی کارکردگی واضح دیکھ لی ہے،سندھ حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہی ہے،وزیر موصوف کو شرم آنی چاہیے نہ کام کرتے ہیں نہ کسی کا کام برداشت کرتے ہیں،اگر پیپلز پارٹی سے سندھ حکومت نہیں چل رہی تو ہمارے حوالے کردیں۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی سے اپنے حلقے کے نالے صاف نہیں ہوتے،30 سالوں سے کراچی پر راج کرنے والوں نے کراچی کو ایک بہترین بلدیاتی نظام نہیں دیا۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی کانفرنس میں عوام سے معافی مانگا کرے،پی پی کی پریس کانفرنس میں میڈیا ہاوسز کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا جو پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہا،عوام کے سامنے حق اور سچ لانے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -