شہباز شریف نے اپنی صحت کے دو معیار رکھے ہوئے ہیں :پنجاب حکومت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی صحت سے متعلق دو معیار مقرر کر رکھے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب میں پیشی ہو اوریا پھرکورونا وائرس کے دوران عوام کی مدد کرنا ہو تو بیماریاں اور بزرگی آڑے آجاتی ہیں۔حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ عوام اب ان لوگوں سے عاجز آچکے ہیں اور ان کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے مشترکہ چیمپئنز کی نیب قوانین پرمعصومانہ تجاویز سامنے آ چکی ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف اپنے اصولوں پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔