امریکہ نے بشار الاسد کے 18 سالہ بیٹے کو بڑا جھٹکا دے دیا

امریکہ نے بشار الاسد کے 18 سالہ بیٹے کو بڑا جھٹکا دے دیا
امریکہ نے بشار الاسد کے 18 سالہ بیٹے کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے شامی صدر بشارالاسد کے 18 سالہ بیٹے حافظ الاسد پر پابندیاں عائد کردیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے شامی حکومت کیلئے فنڈز کی فراہمی کو ناممکن بنانے کیلئے صدر بشارالاسد کے صاحبزادے حافظ الاسد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ 18 سالہ حافظ الاسد کا نام ان کے دادا کے نام پر رکھا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے بعد حافظ الاسد نہ تو امریکہ میں داخل ہوسکیں گے اور نہ ہی امریکہ میں اثاثے خرید سکیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم بشارالاسد کا ان کے استبداد کیلئے مواخذہ کرتے رہیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ اسد کی غیر ضروری اور ظالمانہ جنگ ختم ہو۔

مزید :

بین الاقوامی -