بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 3افراد زخمی،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا:آئی ایس پی آر 

بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 3افراد زخمی،پاک فوج نے ...
بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 3افراد زخمی،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا:آئی ایس پی آر 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری ہے، رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنایا جس سے 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اکھوڑی گاؤں کی رہائشی دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -