پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق یہ تاریخی کام کرنے جا رہی ہے۔۔۔ڈاکٹر بابر اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا

پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق یہ تاریخی کام کرنے جا رہی ہے۔۔۔ڈاکٹر بابر ...
پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق یہ تاریخی کام کرنے جا رہی ہے۔۔۔ڈاکٹر بابر اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور معروف قانون دان ڈاکٹر  بابر اعوان نے دعوٰی کیا ہے کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق جمعرات کو  تاریخی قانون سازی کرے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا اور ان سے قومی سلامتی کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی اہم قانون سازی پر ضروری مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے سینیٹ کی لاء کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی کے لیے سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے بلایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو  سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اس سلسلے میں سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ضروری صلاح و مشورے کے بعد بابر اعوان نے دعوی کیا کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق جمعرات کو تاریخی قانون سازی کرے گی۔ممتاز قانون دان بابر اعوان نے واضح طور پر کہا کہ قانون سازی حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم امور پر قانون سازی کا عمل جاری رکھا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

قومی -