بچوں کی فحش فلمیں فروخت کرنے والا گرفتار، ملزم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر یقین نہ آئے

بچوں کی فحش فلمیں فروخت کرنے والا گرفتار، ملزم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر یقین نہ ...
بچوں کی فحش فلمیں فروخت کرنے والا گرفتار، ملزم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر یقین نہ آئے

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں بچوں کی فحش فلمیں آن لائن فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور پولیس کے سائبر کرائم سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے سورو شیٹھی نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی عمر 21 سال ہے لیکن اس نے فحش فلموں کی فروخت کا ایسا نیٹ ورک بنا رکھا تھا کہ پولیس والے بھی چکرا کر رہ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کو فحش فلمیں فروخت کیا تھا، ان میں بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ اس کے پاس سے ایسی ہزاروں فلمیں اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے موبائل ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر آلات برآمد کرلیے ہیں جبکہ کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ضط کیا گیا ہے۔ ملزم نے نہ صرف کرناٹک بلکہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی اپنا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -