ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی 2021 ، ماہرین کاحکمت عملی کی تشکیل کے ساتھ اس کے موثر نفاذپر زور 

ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی 2021 ، ماہرین کاحکمت عملی کی تشکیل کے ساتھ اس کے موثر ...
ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی 2021 ، ماہرین کاحکمت عملی کی تشکیل کے ساتھ اس کے موثر نفاذپر زور 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آکسفیم پاکستان اوربرگد کے زیر اہتمام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سےمنعقدہ ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی2021ءسےمتعلق مشاورتی اجلاس میں خصوصی طور پر دیہی نوجوانوں خصوصاً خواتین ،ٹرانسجینڈر اور خصوصی افراد کی ڈی پی پی 2021 ءمیں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اس کے موثر نفاذپر بھی زور دیاگیا ۔

آکسفیم پاکستان اوربرگد کے زیر اہتمام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے  ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی 2021ءسے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیاجس میں خصوصی طور پر دیہی نوجوانوں خصوصاً خواتین ،ٹرانسجینڈر اور خصوصی افراد کی ڈی پی پی 2021 ءمیں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءکو وزارت آئی ٹی کے حکام نے ڈیجیٹیل پاکستان پالیسی 2021ءکو ترقی دینے کے عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔ امکان ہے کہ پالیسی کا اجراءاگست 2021 کے آخر تک کر دیا جائے گا ۔ اور یہ دو روزہ اجلاس اسی عمل کا حصہ تھا ۔ اس میں خصوصی طور پر ڈیجیٹیل شمولیت کے لئے مسائل اور پالیسی حل کے حوالے سے غورو غوص کیا گیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے کہا کہ ڈی پی پی 2021تمام چاروں صوبوں اور دو خطوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی جامع مشاورت کے ساتھ تشکیل دی جا رہی ہے , پالیسی پاکستان کے لئے ڈیجیٹیل دور کا آغاز ہے اور ڈیجیٹل گلوبل مارکیٹ کے شمولیت کے لئے ضروری عناصر مہیا کیے جائینگے , ڈیجیٹلائزیشن بزنس سے متعلق نہیں بلکہ یہ گروپوں کو تشکیل دینے کے لئے خدمات فراہم کرتی ہے ۔

اس موقع پر برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صاحبہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کی تشکیل اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ پالیسی کا نفاذ , اصل مسئلہ عمل درآمد ہے گروپوں کو مارجینائز کرنے کے لئے پالیسی ورک کرنا ہے ۔ اکسفیم کی نمائندہ سحر افشین نے موثرڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر زور دیا ۔ چیئرمین پاشا برکان سعید نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی مخصوص قابل عمل اقدام پر مبنی ہونی چاہیے ۔

اجلاس سے وزارت آئی ٹی وزیر اعظم نوجوان پروگرام کے مشیر کے آفس ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی ، وزارت قانون ، ماحولیاتی تبدیلی ، خواتین کے سٹیٹس کے حوالے سے قومی کمیشن ، اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -