(ن) لیگ نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن ستمبر میں ہوں گے۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر ایک سے علی حسن عباس امیدوار ہوں گے۔ وارڈ نمبر 2 سے رضوان شفقت، وارڈ نمبر 3 سے راجہ لیاقت علی، وارڈ نمبر 4 سے آصف علی کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ اسی طرح وارڈ نمبر 5 سے میجر ریٹائرڈ زاہد محمود، وارڈ نمبر 6 سے شہباز بھٹی، وارڈ نمبر 7 سے میاں بابر اشرف، وارڈ نمبر 8 سے نعیم شہزاد میدان میں اتریں گے۔ وارڈ نمبر 9 سے اسد ایوب جبکہ وارڈ نمبر 10 سے محمد جعفر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں وارڈ نمبر ایک سے اشفاق احمد، وارڈ نمبر 2 سے محمد حنیف، وارڈ نمبر 3 سے چودھری محمد شریف، وارڈ نمبر 4 سے فقیر حسین کو نامزد کیا گیا۔ وارڈ نمبر 5 سے راجہ نور سبحانی، وارڈ نمبر 6 سے نعمان نعیم، وارڈ نمبر 7 سے محمد نعیم، وارڈ نمبر 8 سے محمد عشارب سوہل، وارڈ نمبر 9 سے کرامت علی اور وارڈ نمبر 10 سے منیر حسین میدان میں اتریں گے۔