ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اورلاہور کالج کے مابین تعلیمی معاہدہ

ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اورلاہور کالج کے مابین تعلیمی معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر پنجاب کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر نے کی تقریب کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف جینڈراینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز ایل سی ڈبلیو یو نے کیا۔وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ امبرین رضا نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد خواتین کیلئے کیریئر ڈویلپمنٹ،انٹر پرینیورشپ، آن لائن تعلیمی مواقع پیدا کرنااور خواتین کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

  ایم او یو کے تحت فریقین اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔انچارچ جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمیٰ عاشق خان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔تقریب میں ایل سی ڈبلیویو کے ڈینز، ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اورفکیلٹی ممبران کی شرکت۔پنجاب حکومت کی طرف سے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجیلہ نوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو ڈی اشفاق بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو ڈی فیصل مشتاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو ڈی محسن محسن اقبال  کی شرکت۔ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا مقصد ہے،ایم او یو کے تحت پنجاب حکومت اور ایل سی ڈبلیو یو مل کر خواتین کی ترقی کیلیے بہترین کردار ادا کرسکیں گے،۔۔۔