نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی نیب اپیل نمٹا دی گئی 

  نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی نیب اپیل نمٹا دی گئی 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی نیب درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر سماعت 21 ستمبر اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -