بستی لاڑ، بھارت سے محروم افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

بستی لاڑ، بھارت سے محروم افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

  

  ملتان (  وقا ئع نگار)پنجاب حکومت نے ملتان کے علاقے بستی لاڑ میں واقع نجی ہپستال میں غلط آپریشن کے باعث بصارت سے محروم ہونے والے افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا یے۔جس کے تحت متاثرین کے  فی کس شخص کو  10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت نے متاثرین کے لیے 1 کروڑ سے زائد رقم کی مالی امداد دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔واضح رہے ملتان کے علاقے بستی لاڑ میں واقع لائق رفیق ہسپتال میں رواں سال مارچ کے ماہ میں  ڈاکٹر محمد حسین احمد نے 16 افراد نے انکھوں کا آپریشن کیا تھا۔جس میں سے 12 افراد کا غلط اپریشن ہونے کی وجہ سے بصارت سے محروم ہو گئے تھی۔مقامی اور صوبائی سطح پر انکوائری کی گئی۔جز میں متعلقہ ڈاکٹر سمیت  ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -