کورونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق، 4 ہزار 497نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق، 4 ہزار 497نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق، 4 ہزار 497نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہونے لگا،  ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 74 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چارہزار 497نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہو  گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324  ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 59 ہزار  761 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 37 ہزار 354 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 74   ہزار 434   کورونا کیسز سامنے آئے ، پانچ ہزار 903 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  30 ہزار 796 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 37 ہزار 695 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 54 ہزار   904 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 10ہزار995 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں12  ہزار 205  افراد تاحال زیر علاج ہیں جب کہ تین لاکھ 30 ہزار 836  افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 602  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 797اموات ہوئیں ، 82  ہزار  992  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں دو ہزار 813 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  42 ہزار 799  افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 435  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار 687  افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد دو ہزار 677ہے ۔ 
بلوچستان میں 30 ہزار  19  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 326 افراد کی اموات ہوئیں ، 28 ہزار  463 افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 230 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گلگت بلتستان میں سات  ہزار 935 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 113 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 16 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں سات ہزار 935 کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔ 
آزاد جموں و کشمیر میں 23 ہزار 631  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 620 افراد کی وفات ہوئیں جب کہ 20 ہزار 656 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں دو ہزار 355 ایکٹو کیسز ہیں ۔