محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ، کے ٹو کے کس مقام پر ہے اور نیچے لائی جائے گی یا نہیں ؟ بیٹے ساجد سدپارہ نے بیان جاری کر دیا 

محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ، کے ٹو کے کس مقام پر ہے اور نیچے لائی جائے گی یا ...
محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ، کے ٹو کے کس مقام پر ہے اور نیچے لائی جائے گی یا نہیں ؟ بیٹے ساجد سدپارہ نے بیان جاری کر دیا 

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کہاہے کہ میرے والد محمد علی ، جارج سنوری اور تیسرے ٹی ممبر کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میرے والد اور جارج سنوری کی میتیں انتہائی مشکل جگہ پر ہیں ، میتوں کو نیچے لانا ہم تینوں لوگوں کیلئے بہت مشکل ہے ، ڈیڈ باڈیز آٹھ ہزار 400 فٹ کی بلندی پر ٹیکنیکل جگہ پر موجود ہیں ، ہم ڈیڈ باڈٰز کو اسی جگہ پر دفنانے کی کوشش کریں گے ، والد محمد علی سد پارہ کے سرچ مشن پر کے ٹو ٹاپ پر آیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -